کویت سٹی (آئی این پی) کویتی فوج میں پہلی بار خواتین کو بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کویتی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ خواتین کو عسکری شعبے میں شامل کیا جائے گا۔ فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے آئندہ اتوار کے روز سے بھرتی کا آغاز کیا جائے گا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گریجویٹ‘ ڈپلومہ ہولڈر‘ بارہویں‘ گیارہویں یا اس سے کم درجے کی تعلیمی قابلیت رکھنے والی خواتین نان کمیشنڈ آفیسر اور آفیسر کے لیے درخواستیں دے سکتی ہیں۔
کویتی فوج میں پہلی بار خواتین کو بھرتی کرنے کی اجازت دیدی گئی
Dec 18, 2021