لاہور (این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ میں معمولی کمی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ۔ لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس219 ریکارڈ کیا گیا۔وہیں بھارتی شہر دہلی 246 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ ویتنام کا شہر ہنوائی 172 تیسرے، بنگلا دیشی شہر ڈھاکا 171 چوتھے، افغانستان کا شہر کابل 167 اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ جب کہ کراچی 156 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 440ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔