سعودی عرب جانے والی پی آئی اے پرواز  کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ 

Dec 18, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی میں اتار لیا گیا۔  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جا رہی تھی۔ دوران پرواز بوئنگ 777 طیارے کے سائیڈ ونڈو سکرین میں کریک پڑ گیا تھا۔  جس میں طیارے کی کراچی ائر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی گئی  طیارے کی ونڈ سکرین تبدیل کرکے سعودی عرب روانہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں