برائلر گوشت 6 روپے کلو مہنگا  انڈے 2 روپے درجن مہنگے

Dec 18, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر) سردی میں اضافے کے باعث پولٹری مصنوعات کی ڈیمانڈ بڑھنے سے گزشتہ روز شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 6 روپے اضافے سے 255 روپے کلو ہو گئی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 4 روپے اضافے سے 176 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافے سے 176 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں