ایوان صدر کی جامع مسجد سے  خطبہ جمعہ براہِ راست نشرکیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایوان صدر کی جامع مسجد سے اسلام، احترامِ قانون اور اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کی روایت کے موضوع پر حسب معمول خطبہ جمعہ براہِ راست نشر کیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ایوان صدر کے حکام و عملہ نے نماز جمعہ ادا کی۔ ڈاکٹر قاری اکرام الحق نے خطبہ جمعہ میں قرآن اور سنت? کی روشنی میں عدل، انصاف اور مظلوم کی داد رسی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ای پیپر دی نیشن