لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور کے 14 پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی۔ پراسیکیوٹر اسد اللہ خان‘ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزمان‘ سپیشل پراسیکیوٹر فیصل رضا بخاری‘ یاسر مغل شامل ہیں۔ ہائیکورٹ کے 3 اور ٹرائل کورٹ کے 10 پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے۔