منڈی بہاء الدین( نامہ نگار) ٹاہلی اڈہ قادر آباد کے قریب ڈرائیور نے تیز رفتار مسافر کوچ راہگیر پر گاڑی چڑھا دی جس کی زد میں آکر 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد شادی کی رسم کیلئے مہندی لیکر جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ مہندی لیکر جانے والے افراد کو تیز رفتار بے قابو مسافر کوچ نے ٹاہلی اڈہ قادر آباد کے قریب کچل دیا جس سے 60 سالہ اللہ بخش، محسن، عدنان، عبداللہ موقع پر جاں بحق جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس تھانہ قادر آباد نے موقع پر پہنچ کر مسافر گاڑی قبضہ میں لے لی، اور شدید زخمی افراد کو منڈی بہاء الدین اور گجرات ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
منڈی بہاؤالدین: کوچ نے مہندی لیجانے والوں کو کچل ڈالا‘ 5 افراد جاں بحق‘ 11زخمی
Dec 18, 2021