اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ جب تک ای وی ایم نہیں آئے گی فوت شدگان کے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جمعہ کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف خاندان پر ایک سال قبل منی لانڈرنگ کے الزامات لگے پھر ان اس کی انکوائری ہوئی اور اب ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، اب عدالتوں نے ان مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے۔ عدلیہ سے گزارش ہے کہ ان مقدمات کی دوران سماعت لائیو کوریج ہونی چاہیے تاکہ عوام کو حقائق سے آگاہی ملے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ خانیوال کے انتخابات میں ایک فوت شدہ شخص نے دو پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالا۔ ایک شخص نے کہاکہ اس کی بیوی پانچ سال قبل فوت ہو گئی تھی، وہ بھی ووٹ ڈالنے آئی۔ مسلم لیگ ن کو فوت شدگان کے ووٹ ڈالنے میں مہارت حاصل ہے، جب تک ای وی ایم نہیں آئے گی فوت شدگان کے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ای وی ایم کے بغیر فوت شدگان کے ووٹ ڈالے جاتے رہیں گے: شہباز گل
Dec 18, 2021