گجرات (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات رحمت علی نے تھانہ کنجاہ کے زیادتی کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم منہاج الدین سکنہ کریم پورہ سیالکوٹ کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ جرمانہ جمع نہ کروانے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق سال 2019 میں منہاج الدین پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سگی بھانجی کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔