دردانہ صدیقی کی اہلیان بلوچستان کو مبارکباد، شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اہلیان بلوچستان کو بھرپور مبارکباد دیتے ہوئے کارکنان سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل کی ہے اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گوادر دھرنے سے ثابت ہوا کہ اگر قیادت دیانت دار اور مخلص اور عوام بیدار و پُرجوش ہو تو کوئی ان کی بات نظر انداز نہیں کرسکتاجائز مطالبات پر حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پڑے گوادر دھرنا کی کامیابی ملک بھر میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے حوصلوں کو مہمیز بخشے گی جس کے نتیجے میں حق دو کراچی تحریک بھی ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی انہوں نے امیر جماعتِ اسلامی صوبہ بلوچستان،ناظمہ حلقہ خواتین بلوچستان، تحریک کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمن سمیت تمام رہنماؤں مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن