کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کا فیصلہ آٹھ سال بعد سنا دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چار مجرموں کو دو‘ دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی عمر قید کی سزا پانے والوں میں ایاز سواتی‘ رحیم سواتی‘ محمد امجد اور احمد عرف پپو کشمیری شامل ہے، پولیس کے مطابق پروین رحمان کو 13 مارچ 2013ء میں آفس سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے پروین رحمان کے قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا، مجرموںکو مجموعی طور پر 58‘ 58 سال کی سزا بھگتنا ہو گی ملزمان کو تین‘ تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل میں فیصلہ سنایا۔
کراچی‘ پروین رحمان قتل کیس 8 سال بعدفیصلہ، 4 مجرموں کو دو دو مرتبہ عمر قید
Dec 18, 2021