کراچی میں سازش کے تحت لسانیت پھیلائی جارہی ہے، نثار کھوڑو

Dec 18, 2021

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی جڑیں لندن کے سازشی ٹولے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، لندن والے نے تو پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے مگر ان کی روحانی اولاد ہمیں حب الوطنی کے لیکچر نہ دے، دہشتگرد ٹولہ بانیان پاکستان میں سے ہونے کے دعوے بند کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بانی سندھ کے باسی ہیں جنھوں نے سندھ اسمبلی سے سب سے پہلے پاکستان کی قرارداد منظور کرائی، 72 سال گذرنے کے باوجود خود کو مہاجر کہلوانے والے ایسٹ انڈیا سے آنے والوں سے سبق حاصل کریں جو خود کو مہاجر نہیں کہلاتے، کراچی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانیت کوہوا دی جارہی ہے جس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، رات کے اندھیرے میں نفرتوں پر مبنی بینرز لگانے والے اردو اور سندھی بولنے والوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی سازش بند کردیں جو لوگ یہ کہہ  رہے ہیں کے کراچی کے فیصلے کیا اب  لاڑکانہ ، سیہون اور روہڑی والے کرینگے ان کو بتانا چاہتے ہیں کے کراچی سندھ ہے ایسی باتیں کرنے والوں میں جرات ہے تو لاہور میں بیٹھے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے متعلق ایسا بیان دے کر دکھائیں اب لسانیت کا یہ کھیل تماشہ بند ہونا چاہیئے، سندھ کے اردو بولنے والے اب ان سیاسی مداریوں کو سمجھ چکے ہیں  جن کی تعصب پر مبنی سیاست نے ان کے تین نسل برباد کئے ہیں۔ سندھ نے تمام زبانیں بولنے والوں اور قومیتوں کو روزگار اور چھت فراہم کی ہے۔ 

مزیدخبریں