لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کی حدود صیفل کالونی میں 54 سالہ ضعیف کباڑی کی نعش برآمد ہونے پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر محراب چانڈیو کی نعش تحویل میں لے کر چانڈکا اسپتال منتقل کردی اس موقع پر ارشاد خاتون نامی خاتون نے بتایا کہ ان کا بھائی کچھ عرصے سے رشتے دار کی گھر میں رہائش پذیر اور کباڑ کا کاروبار کرتا تھا جسے رشتے دارگولیاں مارکر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی تفیش میں ورثاء نے بتایا ہے کہ راحب اور ضعیف شخص کے درمیان معمولی بات پر چپقلش ہوئی جس کے بعد راحب نے گولیاں مارکر محراب چانڈیو کو قتل کرکے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔