یورپی یو نین ممالک کیسا تھ تعلقات مزید بڑھانے کے خواہاں : آرمی چیف

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اور باہمی مفادات پر تعلقات میں مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغان صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال، انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج  کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور مشترکہ مفادات پر مبنی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق جمہوریہ چیک کے سفیر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا، اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، جبکہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...