بستی اللہ بخش(نمائندہ نوائے وقت) حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام اور اسلامی علامات کے استعمال سے روکے۔ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ ختم نبوت کے مذہبی سکالر مولانا اللہ وسایا نے مدرسہ ابوبکر صدیق میرہزار خان میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ انگریزی سامراج کا خود کاشتہ پودا ہے۔1973 کاآئین برس ہا برس کی جدوجہد کا ثمر ہے۔پوری دنیا یکمشت، یک جان ہو کر کھڑی ہو جائے۔ ختم نبوت سے متعلق آئینی شق میں ذرہ برابر تبدیلی نہیں کرسکتی۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما میاں محمد ہاشم ، پروفیسر حافظ عبدالخالق کی زیر سرپرستی ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔جبکہ مہمان خصوصی چیرمین سردار محمد اجمل خان لغاری تھے جبکہ جنید لیاقت لغاری ایڈدوکیٹ، ملک حفیظ اللہ کلو، صدر انجمن تاجران عطاء اللہ لغاری کے علاوہ ختم نبوت کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔