کوٹ ادو(خبرنگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرو سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجرامسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا نے پی پی 206 خانیوال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا سلیم کی کامیابی پر خانیوال کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آئندہ عام انتخابات میں نااہل حکمرانوں کا انجام اس سے بھی زیادہ عبرتناک ہو گا۔