ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے ایم بی بی ایس سیشن 22۔2021ء میں داخل ہونے والے طلباء و طالبات کے لئے ایڈمیشن کمیٹی و میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔تین رکنی ایڈمیشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان جبکہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین برائے طلباء پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی اور برائے طالبات ممبر ڈاکٹر زہرہ نازش ہوں گی۔ داخل ہونے والے طلباء و طالبات کے تعلیمی اسناد،ضروری دستاویزات کی تصدیق کے لئے طلب کرلیا ،طلباء و طالبات کو کورونا،ہیپاٹائٹس بی،تشنج سے بچاؤ کا ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔
نشتر کالج، ایڈمیشن کمیٹی و میڈیکل بورڈ تشکیل،طلبا ضروری دستاویزات کی تصدیق کیلئے طلب
Dec 18, 2021