ملتان،خانیوال (سماجی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے تمام مسیح ملازمین اور ریٹائر ہونیوالے افراد کو کرسمس کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے 20دسمبر تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،جبکہ میپکو اتھارٹی نے مسیحی سٹاف کو کرسمس تہوار کے پیش نظر ماہ دسمبر کی تنخواہیں اور الاونسز ایڈوانس ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔