ملتان (خصوصی رپورٹر ) انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔ انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری نے منصوبے پر اجلاس کے شرکاء کو بریفننگ دی۔ ممبر قومی اسمبلی جناب احمد حسن ڈیہڑ, پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی اور پروفیسر ڈاکٹر کاشف چستی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے بتایا کہ گرم پانی سے بچوں کے جلنے کے واقعات میں اضافے کے پیشِ نظر برن یونٹ میں بیڈز کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ وارڈ کے قیام پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔
برن یونٹ میں بیڈز کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ
Dec 18, 2021