ٹریفک پولیس کا میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز  کیساتھ ہتک آمیز رویہ بندکیاجائے: خالد اختر 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد اختر نے ٹریفک پولیس کی جانب سے میڈیسن سپلائی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز جو کہ دیگر شہروں سے آتے ہیں انہیں بلاجواز تنگ کرتے ہوئے انکی گاڑیوںکے چالان کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ نہ صرف ہتک آمیز رویہ اپنایا جاتاہے بلکہ انہیں گاڑیاں بند کرنے کی بھی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے کئی ڈسٹری بیوٹرز حافظ آباد شہر میں میڈیسن فراہم کرناچھوڑ گئے ہیں۔اور اس سے نہ صرف بعض میڈیسن کی قلت پیداہورہی ہے بلکہ مریضوںکو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

ای پیپر دی نیشن