سرکاری ملازمت میں تر قی اعزاز کا باعث ہے:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن  ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت میں تر قی ملنا ایک اعزاز ہو تاہے جس  سے نہ صرف ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے بلکہ دوران ملازمت ترقی ملنا ملازمین کی محنت ‘ قابلیت اور فرائض کی بہترین ادائیگی کا اعتراف بھی ہو تاہے اور تر قی پانے والے ملازمین  پہلے سے  زیادہ دلجمعی ‘ ذمہ داری اور خلو ص نیت سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے متحرک ہو جاتے ہیں کمشنر نے ان خیالات کاا ظہار اپنے سیکورٹی اسکارٹ انچارج فیاض احمد چیمہ کو بطور اے ایس آئی ترقی ملنے کے بعد  اپنے دفتر میں انہیں رینک لگا نے اور خیر سگالی کے اظہار  کے طورپر انہیں  پھولوں کا گلدستہ  دیتے ہوئے کیا - پی ایس او ندم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے سیکورٹی اسکارٹ انچارج فیاض احمد چیمہ نے ترقی ملنے پر آر پی او‘ ‘سی پی او ‘ پولیس کے دیگر سینئر افسران او رکمشنر گوجرانوالہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہو ئے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ اپنے افسران کے اعتماد  پر  پورا اترتے ہو ئے اپنے فرائض مزید احسن انداز میں ادا کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن