عوامی توقعات پرمسلم لیگ ن ہی پورا اترسکتی ہے: طارق ندیم ڈوگر 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کوریا کے رہنماء ملک طارق ندیم ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کی توقعات پرمسلم لیگ ن ہی پورا اترسکتی ہے،موجودہ حکمران معاشی و اقتصادی محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں کیونکہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے حصول کے لالے پڑے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا ویژن لنگر خانوں اور کٹے مرغیوں پر آکے ختم ہو گیا ہے، عوام حکمرانوں سے جلد سے جلد نجات چاہتے ہیں، عام آدمی کے استعمال کی اشیاآلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، مہنگی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن