بورے والا( نمائندہ نوائے وقت)پالتو جانوروں کے علاج کے لیے نجی طور پر ادارہ قائم تفصیل کے مطابق پالتو جا نوروں کے علاج معالجہ اور سرجری کے لیے شہریوں کو لاہور اور اسلام آ باد جیسے بڑے شہروں کا رخ کر نا پڑتا تھا جس پر مقامی ڈاکٹر عابی رندھا وا نے قیمتی جانوروں کے علاج معالجہ اور سرجری کے لیے ادارہ قائم کر دیا انہوں نے چھوٹے جانوروں کے لیے قائم علاج گاہ میں سرجری سمیت دیگر انتہائی اہم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا ہے ان کا کہنا تھا کہ بڑے جانوروں کی مانند چھوٹے جا نور بھی اسی طرح توجہ اور دیکھ بھال کے طلب گار ہو تے ہیں۔
بوریوالا میںپالتوجانوروں کے علاج کیلئے نجی ادارہ قائم
Dec 18, 2021