ڈمر والہ (نامہ نگار )حکومت نے سموگ اور زگ زیگ کی آڑ میں بھٹہ خشت بند کرانے کی کوشش کی تو کروڑوں مزدوروں کا سیلاب بچوں سمیت سڑکوں پر ہوگا بھٹہ خشت مالکان نے مزدوروں کو تمام سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں اور لاکھوں روپے پیشگی دے رکھی ہے بھٹہ خشت کی بندش سے سیمنٹ سریہ اور دیگر کاروبار بھی متاثر ہوتے ہیں تمام بھٹہ خشت بلور پر منتقل ہو چکے ہیں ان کے دھویں سے سموگ نہیں پھیلتا دیگر فیکٹریوں کے دھویں سے سموگ پھیلتا ہے کروڑوں گاڑیاں اور فیکٹریاں دھویں کا سبب بن رہی ہیںان خیالات کا اظہارملک مختار ڈوگر،عباس خان، امام گل خان،ملک مختیار آرائیں، حافظ نظام دین خان،مولاداد خان،ملک محمد حسین کھلنگ،بخت علی خان،عبدالمالک خان، ودیگر نے کیا۔
سموگ ،بھٹہ خشت بند کرانے پراحتجاج کرینگے:مختار ڈوگر،عباس خان
Dec 18, 2021