بند بو سن( خبر نگار )موضع بلوچاں کھوہ بھڑ والا متی روڈ پر بااثر افراد حمید، محمد خاں ، محسن ، یاسین ، بلال عثمان نروز خاں اسلام ، شکور ، دل حسین ، عادل ، وسیم ، عارف ، سعید وغیرہ نے کاشتکار محرم خاں کی گندم کی فصل کو پانی میں ڈبو دیا اور مکانات کے اردگرد بھی پانی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے کاشتکار کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ اس کے علاوہ مکان بھی گرنے کے قریب ہو گئے ہیں۔ ملزمان نے کاشتکار کے گھر داخل ہو کر سارا سامان الٹ پلٹ دیا۔ اہل خانہ ملزمان کی آئے روز کی دھمکیوں اور نقصان کی وجہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ دونوں گروپوں کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس تھانہ نواں شہر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ متاثرہ نے حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔