مقبوضہ وادی کے عوام  فاقہ کشی کا شکار ہیں:عاصم مظہر 

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاک فوج نہتے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کئے ہوئے ہے نظام زندگی درہم برہم ہے اور وادی کے عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں ان حالات میں پاکستان واحد ملک ہے جو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کر رہا ہے اور کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کر تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد انجام دے رہا ہے جس کے نتائج کشمیر کی آزادی کی صورت میں جلد برآمد ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن