علی پورچٹھہ(نامہ نگار )طلباء و طالبات نے جو محنت کی آج اس ثمر حاصل کر رہے ہیں یہی طالب ملک کا سرمایہ ہیں پوزیشن حاصل نہ کرنے والے طلباء و طالبات آج عہد کریں کے وہ بھرپور محنت کرکے آئندہ سال انعامات حاصل کریں گے یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری گوجرانوالہ محمد یونس وڑائچ نے گورنمنٹ گرلز ھائی سکول نمبر 2 اور گورنمنٹ بوائز ھائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر منعقد کی گئی دو مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ا نہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت سے آج بچے اور بچیاں انعامات حاصل کر رہی ہیں اور تینوں سکولوں کا زرلٹ بہترین ھے جس کے لئے اساتذہ اور بچے مبارک باد کے مستحق ہیں۔