ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں :سعید بٹ

Dec 18, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال حاجی سعید بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی اور خوشحالی اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی جلد ہی ملک میں جلد ہی انصاف کا بول بالا اور کرپشن کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ہوگا ملک کی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کرپٹ سیاستدانوںنے ملک اور قوم کو لوٹنے کا نام سیاست رکھ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری گلفام ریاض ورک ،چوہدری فضل ورک ، میڈم نویدہ رضوان، میڈم خالدہ انتصار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی سعید بٹ نے کہا کہ  بد عنوانی سے پا ک پاکستان پی ٹی آئی کا عزم ہے وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کی احتساب سے بچنے کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

مزیدخبریں