وزیر خارجہ کادورہ پارلیمنٹ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

Dec 18, 2021 | 15:53

ویب ڈیسک
وزیر خارجہ کادورہ پارلیمنٹ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیر خارجہ کادورہ پارلیمنٹ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیر خارجہ کادورہ پارلیمنٹ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار
وزیر خارجہ کادورہ پارلیمنٹ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کو بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

امید ہے افغانستان کی انسانی صورتحال کے تناظر میں وزرائے خارجہ اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،وزیر خارجہ کی گفتگو

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، ترجمان وزارت خارجہ عاصم افتخار و دیگر سینئر افسران وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے،وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے کانفرنس ہال، وفود کی سہولت کیلئے بنائے گئے کانٹرز، میڈیکل سینٹر، میڈیا سینٹر اور مختلف میٹنگ رومز ملاحظہ کیے،وزیر خارجہ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کو بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مہمان وزرائے خارجہ و دیگر وفود کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہاامید ہے کہ افغانستان کی انسانی صورتحال کے تناظر میں منعقد ہونیوالے اس غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں