پنجاب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں،عثمان بزدار

وزیراعلی عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں،ہفتہ کو اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، اپوزیشن نے کورونا، ڈینگی اور دیگر اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی، منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

ای پیپر دی نیشن