سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں85ارب کااضافہ کردیا:عثمان بزدار

Dec 18, 2021 | 19:36

ویب ڈیسک

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 85 ارب روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔آج(ہفتہ) ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 645ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پروگرام پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے اور اس سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزیدخبریں