لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ لندن، کینیڈا اور امریکہ کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر راولپنڈی کے ڈویژنل صدر حافظ غلام قادری، جنرل سیکرٹری محمد ارشد، اسلام آباد ڈویژن کے امیر چودھری طارق و دیگر نے استقبال کیا۔امیر عبدالقدیر اعوان نے روحانی تربیتی دورے کے دوران کینیڈا کی مختلف ریاستوں کی مساجد میں جمعتہ المبارک کے خطابات کئے۔دیگر کمیونٹیز سے انفرادی ملاقاتیں کی اور انکی دعوت پر کمیونٹی ہالز میں ہونے والے پروگرامات میں بیان کیے اس کے علاوہ مریکا کی 9 ریاستوں جن میں نیو یارک، نیو جرسی اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں۔ میں ترتیب شدہ پروگراموں میں خطاب کیے جن میں مسلمز آف امریکا کی میزبانی میں پروگرام بھی شامل ہے ۔ان پروگرامات میں مقامی کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی اور کیفیات قلبی و برکات نبوی کی عظیم دولت سے فیضاب ہوئے۔دورے کا آخری پروگرام بعثت رحمت عالم کے موضوع پر لندن میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہادین اسلام اللہ اور رسول کے ارشادات کانام ہے اس میں کسی کی بھی ذاتی پسند کو دخل نہیں۔ ہمیں دین اسلام کی ضرورت ہے دین اسلام ہمارا محتاج نہیں ہے۔
اگر اللہ کریم سے بندگی کا رشتہ نصیب ہو جائے تو دنیا کی محبتیں بھی پاکیزہ ہو جاتی ہیں۔