لاہور(خبرنگار)ڈی سی آفس لاہور کے لان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا۔ایک بزرگ کے ڈیرھ لاکھ چوری ہونے پر متعلقہ پولیس اسٹیشن ایف آئی آر کا اندراج نہیں کر رہا تھا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے متعلقہ ڈی ایس پی کو بذریعہ کال فوری ایف آئی آر کا اندراج کرنے کا کہا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈی سی آفس کی اسٹیبلشمنٹ برانچ کو فوری طور پر درخواست لکھکر مالی امداد کا چیک تیار کرنے کی ہدایت کی۔