ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرےگا،عامر احمد خان 

لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ ماسٹر پلان2050ءآئندہ تین دہائیوں کے لیے لاہور ڈویڑن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا۔تمام سٹیک ہولڈرز ماسٹر پلان2050ءپر عمل کرنے کے پابند ہوں گے اورریگولیٹری اتھارٹی ماسٹر پلان2050ءپر ہرصورت عمل درآمد کروا ئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹر پلان میں روڈ نیٹ ورکس، دیگر انفراسٹرکچرز ، ایگری کلچر ، معاشی و رہائشی سرگرمیوں ،ٹرانسپورٹیشن ، گرین ایریاز، تعلیم وصحت سمیت بہت سی دیگر سہولتوں کا تعین کیاگیا ہے۔ یہ ماسٹر پلان ہر قسم کی شہری و دیہی سہولتوں سمیت تحفظ ماحول کے لیے بھی خصوصی طور پر کار آمد ہوگا۔ وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام ماسٹر پلان2050ءکے ماحولیات کے متعلق منعقد ہونے والی ”عوامی شنوائی “سے گفتگو کرر ہے تھے۔ عوامی شنوائی میں ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات، قومی و بین الاقوامی کنسلٹنٹس ،ڈویلپرز ، انجینئر ز،سٹیک ہولڈرز سمیت عام شہریوں نے بڑی تعدادا میں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن