لاہور ( کامرس رپورٹر) دی کوآپریٹو انجینئرز ٹاﺅن سوسائٹی کے صدر ملک شہباز کھوکھر نے سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری، نائب صدر ظہیر بھٹہ، فنانس سیکرٹری انعام اللہ چودھری و دیگر ممبران بھی ہمراہ تھے۔ سوسائٹی میں سڑکیں ، پارک وغیرہ کا دورہ کیا۔ صدر سوسائٹی نے اس موقع پر کہا کہ انجینئرز ٹاﺅن سوسائٹی کو لاہور کی سب سے اچھی سوسائٹیوں میں شمار کروائیں گے۔ سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ممبران کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں ، پارکس کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ نائب صدر ظہیر بھٹہ نے کہا کہ سوسائٹی میں کرونا اور ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ سوسائٹی ممبران کے جان و مال کا ہر طرح سے تحفظ کرینگے۔ سیکرٹری سوسائٹی نے کہا کہ ہم ممبران کے مفادات کے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ سوسائٹی میں رجسٹرار کوآپریٹوز کی ہدایات کے مطابق ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سپرے کروا رہے ہیں۔ سوسائٹی میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔