برسلز (این این آئی)یورپی یونین کے سربراہی اجلاس نے ایران سے ایک مرتبہ مطالبہ کیا ہے کہ حکمران مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کریں۔ یورپی یونین نے مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا یورپی یونین گزشتہ ستمبر سے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں ایران میں جاری یا سنائی گئی حالیہ سزائے موت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ مسودہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے جاری کی گئی سزاں کو بھی منسوخ کر دیں۔یورپی سربراہی اجلاس نے کسی بھی صورت میں دی گئی سزائے موت کی اپنی سخت مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ سزائے موت انسانی وقار کا انکار ہے۔یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے خاص طور پر خواتین کے خلاف طاقت کا بلاجواز استعمال بند کریں۔یاد رہے ایران میں جاری احتجاجی تحریک کو تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ 16 ستمبر کو حجاب نہ کرنے پر اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اسی کی حراست میں مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایرانی عوام حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
اےران ےورپی ےونےن