لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ قابل مذمت، سعودی عرب

Dec 18, 2022


ریاض(این این آئی )سعودی عرب نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل آئرش فوجی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس حملے میں ایک آئرش فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اس حملے کے حالات کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد کو مکمل طور پر مسترد کرتا اور یو این امن مشن کی حمایت کرتا ہے۔جمعرات کے روز، ایک لبنانی عدالتی ذریعہ نے اطلاع دی کہ ایک فوجی مشین گن سے سات گولیاں جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس میں کام کرنے والی آئرش بٹالین کی گاڑی میں پیوست ہوگئیں اور ان میں سے ایک پیچھے سے ڈرائیور کے سر میں لگی۔ذرائع نے ایجنسی فرانس پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ گاڑی چلانے والے فوجی اس کی سیٹ کو چیرتے ہوئے پیچھے سے گولی لگی جس سے اس کی فوری موت ہوگئی۔گولی لگنے کے بعد، گاڑی لوہے کے کھمبے سے ٹکرائی، پھر الٹ گئی، جس سے دیگر تین دیگر افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع نے وضاحت کی کہ فوجی عدلیہ نے تحقیقات سنبھال لی ہیں۔
لبنان سعودی عرب

مزیدخبریں