خرطوم (نیٹ نیوز) سوڈان کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چمپینزیوں کو پنجرے سے نکل کر بھاگنے پر گولیاں مار دی گئیں، جس سے 3 چمپینزی ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جہاں سوڈان کے ایک مشہور چڑیا گھر میں کچھ چمپینزی اپنے انکلوژر سے نکل کر باہر آگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپینزی انکلوژر سے باہر نکلنے کے بعد چڑیا گھر کی حدود میں ہی گھومتے رہے۔ انتظامیہ کی جانب سے انہیں گن انجیکشن سے پرسکون (بے ہوش) کرنے کے بجائے ان پر گولیاں برسا دیں۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انتظامیہ کا مو¿قف تھا کہ چمپینزی کو گن انجکشن سے پرسکون (بے ہوش) کرنے کے بجائے گولی اس لئے ماری گئی تاکہ یہ عوام کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ انجیکشن کے ذریعے انہیں پرسکون (بے ہوش) ہونے میں وقت لگتا اور اتنی دیر میں کوئی بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔
چمپینزی / ہلاک