لاہور(سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس کی منظوری کے بعدلاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔ فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کیلئے 5 ڈویژن بنچ تشکیل دیدئیے گئے ہیں ۔ لڑائی جھگڑے، حکم امتناعی، سول کیسوں کی سماعت کیلئے 12 سنگل بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرےگا ۔جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرےگا ۔جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرےگا ۔جسٹس چوہدری شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی کریمنل اپیلوں پر سماعت کرےگا ۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرےگا ۔تعطیلات کے دوران ضمانت، حکم امتناعی، ہراسگی کی درخواستوں پر سماعت ہوگی ۔چیف جسٹس کی منظوری سے ا ندراج مقدمہ یا انتہائی ضروری اور اہم نوعیت کے کیسوں کی سماعت ہوگی