لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا چھٹا کانو وکیشن گذشتہ روز ایکسپو سینٹر، جوہر ٹا¶ن، لاہور میں منعقد ہوا۔ تمام فیکلٹی ممبران، سیشن 2018-2021 کے میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس اور ان کے والدین نے کانووکیشن میں شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور (وی سی یو ایچ ایس)،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر (سی ای او ایل ایم ڈی سی)، سہیل افضل (ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب گروپ) پروفیسر ڈاکٹر پروفیسر عبدالمجید چوہدری (پرنسپل میڈیکل کالج) اور پروفیسر ڈاکٹر عاقب سہیل (پرنسپل ڈینٹل کالج) نے میڈیکل اور ڈینٹل سے فارغ التحصیل گرایجو یٹس کو ڈگریاں عطا کیں۔ 410 میڈیکل گریجویٹس اور 250 ڈینٹل گریجویٹس نے ڈگریاں حاصل کیں۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز اور امتیازی نمبرز حاصل کرنے والے 75 طلباءمیں 250 گولڈ میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے طبی تعلیم کے معیار، اس کے انفراسٹرکچر اور فیکلٹی کو سراہا۔ وائس چانسلر نے میڈیکل ایجوکیشن میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا۔
لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا چھٹا کانو وکیشن،گریجویٹس میں ڈگریاںتقسیم
Dec 18, 2022