لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پی پی 124سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر طاہر حبیب بلوچ پر فائرنگ کے ملزمان فوری گرفتار کیے جائیں۔ڈی پی او جھنگ مقامی۔پولیس کو خواب غفلت سے جگائیں۔پیپلز پارٹی جھنگ کے نائب صدر طاہر حبیب بلوچ ایڈوکیٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئےشہزاد سعید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی خراب صورتحال کا آئی جی فورآ نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ بیڈ گورننس کی مثال بنتا جا رھا ہے۔شہزاد سعید چیمہ نے مذید کہا کہ طاہر حبیب بلوچ پر فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کو اسکی جمہوری جدوجہد سے نہیں روکا جا سکتا،پیپلز پارٹی اور اسکے کارکن دھونس ،دھمکیوں سے ڈر کر پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما طاہر حبیب پر فائرنگ کے ملزموں کی گرفتار کا مطالبہ
Dec 18, 2022