دی ٹرسٹ سکول کے زیراہتمام ”برین آف لاہور“ مقابلہ


لاہور (سپیشل رپورٹر) دی ٹرسٹ سکول کے زیراہتمام عامر ٹا¶ن ہربنس پورہ میں انٹر سکول کوئز مقابلہ ”برین آف لاہور“ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبا و طالبات کی ذہانت و تعلیمی قابلیت کو اجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ مقابلے میں لاہور کے تقریباً تین سو مختلف سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیک سٹی ڈاکٹر گوہر اعجاز‘ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سلمان اکرم راجہ‘ ریٹائرڈ جنرل ہمایوں سلیم‘ سابق صدر ٹیڈز فاروق نسیم‘ ٹرسٹی ٹیڈز شیخ شجاعت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی نے سی ای او ٹیڈز طاہر یوسف‘ فا¶نڈر ٹرسٹی میڈم سائرہ طاہر‘ سی او او سرمد طاہر کی موجودگی میں جیتنے والے طلباءان کے اساتذہ اور ادارے کے سربراہ کے لئے بھی انعامات و سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اول انعام پانے والے طالب علم (برین آف لاہور) احمد وقار خان ارقم ہا¶س پبلک بوائز ہائی سکول مغلپورہ لاہور کو پچاس ہزار اور پرنسپل و اساتذہ کے لئے بالترتیب پچاس ہزار اور دس ہزار کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تمام شرکاءو مہمانان گرامی نے دی ٹرسٹ سکول کی تعلیم کے فروغ کے لئے کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر اسی طرح تمام تعلیمی ادارے مل کر تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہوں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی شرح خواندگی سو فیصد ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...