لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر تعمیر و مواصلات پنجاب نے نئی تاریخ رقم کردی ،وزیر تعمیر مواصلات کی اپیل پر ترقیاتی اسکیموں کے کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کنٹریکٹرز نے 87کروڑ روپے کی رقم قومی خزانہ میں جمع کروانے کی یقین دہانی کروادی تاریخ میں پہلی مرتبہ کنٹریٹرز نے اپنی بچت کم کرکے رقم قومی خزانہ میں جمع کروانےکا فیصلہ کیاپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 20 ارب روپے مالیت کی 27 نئی سکیمیں شروع کیں جن میں ترقیاتی سکیموں میں قومی خزانے کے 87کروڑ روپے سے زائد کی بچت کی گئی جس کا کریڈٹ وزیر تعمیر مواصلات پنجاب علی افضل ساہی کو جاتا ہے وزیر تعمیر مواصلات پنجاب علی افضل ساہی نے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ معیشت کی جاری بدترین حالت کے بعد اپنا منافع کم کریں اور ترقیاتی اسکیموں کو صاف شفاف انداز میں پایہ تکیمل تک پہنچائیں آخر کار، جن ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیے گئے تھے، انہوں نے اپنے منافع میں کمی پر رضامندی ظاہر کردی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے سڑکوں کی بحالی اور مرمت کے لیے پنجاب بھر میں 27 نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا جس میں 100 سے زائد کمپنیوں نے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔ مناسب طریقہ کار اپنانے کے بعد آخر کار حکومت نے میرٹ پر پورا اترنے والی 27 کمپنیوں کو ٹھیکے دیے جنہوں نے تخمینہ لاگت پر سب سے کم نرخ دیئے۔