پنجاب: دو افسروں کی گریڈ 21 ‘  11 کی 20 میں ترقی‘ ڈی سی چنیوٹ تبدیل


 لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے 2پی اے ایس افسران کی گریڈ 21جبکہ 11افسران کو گریڈ20 میں ترقی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن وجیح اللّٰہ کندی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب احمد جاوید قاضی کو گریڈ 21میں ترقی دی گئی۔ کمشنر سرگودھا مریم خان ‘ ڈی جی ملتان ڈیویلپمینٹ اتھارٹی قیصر سلیم ‘ تقرری کی منتظر سلوت سعید کی گریڈ 20 میں ترقی دی گئی اور  ڈی جی پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن تعینات کر دیا، سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ ‘ سیکرٹری صنعت و تجارت سہیل اشرف‘ ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان‘  سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مسرت جبیں کو‘  سیکرٹری بجٹ و ریسورس محکمہ خزانہ محمد علی رندھاوا‘ ڈی جی پنجاب سکل ڈیویلپمینٹ اتھارٹی معظم اقبال سپرہ اور تبدیل کر کہ ممبر وزیرِاعلٰی انسپیکشن ٹیم تعینات، ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جرنل آف پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ثمن رائے‘ سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی پنجاب ظہیر حسن کو گریڈ 20میں ترقی دی گئی، بیشتر افسروں کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ دوسری طرف  ڈپٹی کمشنر چنیوٹ فاروق رشید کو عہدے سے ہٹا کر   ایس اینڈ جی اے ڈی رپوٹ کرنے کا حکم جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو گوجرانوالہ فیصل عباس کو تبدیل کر کہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کر دیا ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ترقیاں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...