منشیات بنانے‘ سمگلنگ میں ملوث دوا ساز کمپنی کا مالک گروہ سمیت گرفتار



لاہور (نامہ نگار) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران لاہور میں منشیات بنانے اور سمگلنگ میں ملوث نجی دوا ساز کمپنی پکڑ لی ہے۔ پولیس نے کمپنی کے مالک کو تمام گروہ سمیت گرفتار کر کے 50کلو کیٹامائن اور 2گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں جبکہ اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر بھی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کمپنی دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اورسمگلرز کو بیچتے تھے۔ دوسری جانب اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کر کے فلائٹ نمبر جی ایف 771 سے بحرین جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 726گرام آئس برآمد کر لی۔ کوہستان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو پر نیوزی لینڈ اور لندن بھیجے جانے والے لیدر جیکٹس سے منشیات برآمد ہوئی۔ تمام ملزموں کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کمپنی/ آئس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...