ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سی ای او ایجوکیشن احسن فرید نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار سے انکار ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے رجسٹرڈ ہونےوالے اداروں کے مالکان اور پرنسپلز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور کرپشن سے پاک بنانے کے لیے آن لائن سسٹم کا نظام رائج کیا گیا ہے اب سکول ما لکان اپنے دفتر میں بیٹھ کر رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کروا سکتے ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے میرے دفتر کا عملہ حاضر ہے ۔
نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کےلئے آن لائن سسٹم کا نظام رائج کیا گیا ہے: احسن فرےد
Dec 18, 2022