نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں: زبیر انصاری


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت)نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں زندگی جدوجہد کا نام ہے اور زندگی میں ہمیشہ ہمت اور جوش سے آگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین انصاری متحدہ مومنٹ کے چیئرمین سردار زبیر خاں انصاری نے نومنتخب صدر پنجاب کی ستار بندی کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے لئے انصاری متحدہ مومنٹ نے ہمیشہ بے لاگ اور بےباک کردار کے ساتھ آواز اٹھائی ہے تاریخ گواہ ہے کہ انصاری برادری نے ہمیشہ ہر معاملے میں بہتر سوچ اور بہترین کردار کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...