اوچ شریف: 3افراد کا نوجوان پرتشدد‘زبان کاٹ ڈالی


اوچ شریف (نمائندہ نوائے وقت) 3افرادنے نوجوان کو اغوا کرلیا‘تشدد‘زبان کاٹ ڈالی تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ مانک نوشہرہ میںنوجوان شبیر احمد اپنی فرنیچر کی دوکان میں سویا ہوا تھااسے تین نامعلوم افراد دکان سے کچھ فاصلہ دور لے گئے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے اسکی زبان بھی کاٹ ڈالی اوررسیوں سے باندھ کر سڑک پرپھینک گئے راہگیر نے دیکھ کر شور شرابا کیا قریبی لوگوں نے ریسکیو اورپولیس کو اطلاع کر دی ،ملزمان فرار ہو گئے، ریسکیو نے نوجوان کوہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا لگتا ہے کارروائی کی جا رہی ہے
تشدد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...