شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاںمقبول احمد نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کوعالمی سطح پر سرخروہونے پر پاکستانی قوم مبارکباد پیش کررہی ہے تحریک انصاف انتشار اور خلفشار کی سیاست کو ختم کر کے ملکی اور عوامی مفادات کی سیاست کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ ملکی بحران اور مسائل ختم ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاﺅسنگ کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔