لاہور(سپیشل رپورٹر)توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ کن کن شخصیات نے کتنے تحائف اور کتنی ادائیگی کی ہے اس کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں استدعا ہے کہ عدالت تحائف وصولی کے طریقہ کار بارے تفصیلات پیش کرنیکا حکم دے عدالت سے مزید استدعا ہے کہ کن شخصیات نے کتنی رقم کے عوض کون کون سے تحائف خریدے ہیں تحائف خریداری میں قانون و ضوابط کی پاسداری کی گئی تھی یا نہیں اس بارے بھی عدالت میں تفصیل پیش کرنیکا حکم دے۔
تحائف
توشہ خانہ سے تحائف وصولی کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست
Dec 18, 2022